رسائی کے لنکس

لیبیا سے پاکستانیوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

پاکستان نے کہا ہے کہ اب تک لیبیا سے مجموعی طور پر پانچ ہزار تین سو بائیس پاکستانیوں کو وطن واپس لایا جا چکا ہے اور قومی ائیرلائن پی آئی اے کی ایک خصوصی پرواز کے ذریعے چار سو مزید پاکستانی جمعہ کی صُبح اسلام آباد پہنچیں گے۔

جمعرات کو دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق ایک روز قبل قاہرہ اور الجیریا سے تین کمرشل پروازوں کے ذریعے ستائیس پاکستانی شہری وطن واپس پہنچے تھے۔

پاکستانی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ لیبیا کے مختلف شہروں میں لگ بھگ اٹھارہ ہزار پاکستانی موجود ہیں۔ ان میں اکثریت نے روزگار کی تلاش میں شمالی افریقہ کے اس ملک کا رُخ کیا جبکہ طالب علم اور پاکستانی سیاح بھی لیبیا میں موجود تھے جب فروری میں وہاں معمر قذافی کے چالیس سالہ اقتدار کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا۔

XS
SM
MD
LG