رسائی کے لنکس

لیبیا: نائب وزیراعظم مستعفی


نائب وزیراعظم عویض البرعصی
نائب وزیراعظم عویض البرعصی

ان کی استعفے کی ایک وجہ ملک میں سیاسی افراد کے قتل کی وارداتوں میں اضافہ اور تشدد کی لہر پر عوام میں پایا جانے والا شدید غم و غصہ بھی بتایا جاتا ہے۔

لیبیا کے نائب وزیراعظم نے حکومتی پالیسیوں کی ناکامی اور سلامتی کی بگڑتی ہوئی صورتحال کی وجہ سے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

عویض البرعصی نے بن غازی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

ان کی استعفے کی ایک وجہ ملک میں سیاسی افراد کے قتل کی وارداتوں میں اضافہ اور تشدد کی لہر پر عوام میں پایا جانے والا شدید غم و غصہ بھی بتایا جاتا ہے۔

لیبیا میں آمر معمر قذافی کے اقتدار کے خاتمے کے بعد سے حکومت ملک میں امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے سر توڑ کوششیں کررہی ہے۔
XS
SM
MD
LG