رسائی کے لنکس

طرابلس میں قذافی مخالفین کو مزاحمت کا سامنا


طرابلس میں قذافی مخالفین کو مزاحمت کا سامنا
طرابلس میں قذافی مخالفین کو مزاحمت کا سامنا

لیبیا میں قذافی مخالف فورسز دارالحکومت طرابلس اور ملک کے دوسرے حصوں پر اپنے کنٹرول مضبوط کر رہی ہیں لیکن اُنھیں معمر قذافی کے حامیوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

تاہم وہ شہری جو لڑائی سے محفوظ رہنے کے لیے اپنے علاقوں سے نقل مکانی کر گئے تھے، حالیہ واقعات کے پیش نظر واپسی کے بارے میں پر اُمید نظر آ رہے ہیں۔

قذافی کے مخالفین نے لیبیا کے 90 فیصد علاقوں کا کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ہے لیکن معمر قذافی کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔

قذافی کی حامی فورسز نے مخالفین کے زیر قبضہ لیبیائی رہنما کی رہائش گاہ ’بابِ العزیزیہ‘ پر گولہ باری کی ہے، جب کہ اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ باغیوں نے کمپاؤنڈ سے متعدد فوجیوں کو گرفتار کیا ہے۔

مزید برآں امریکہ نے لیبیا کے 1.5 ارب ڈالر مالیت کے منجمد اثاثوں کی بحالی کے لیے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں ایک قرارداد پیش کی ہے تاکہ اس رقم کو انسانی بنیادوں پر کی جانے والی امدادی کارروائیوں پر خرچ کیا جا سکے۔

اقوام متحدہ کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے تحت منجمد کی گئی یہ رقم لیبیا کی قومی عبوری کونسل کے حوالے کی جائے گی۔

XS
SM
MD
LG