رسائی کے لنکس

’کسی سےانتقام نہیں لیا جائے گا‘ لیبیا کی عبوری قومی کونسل کا وعدہ


جھل مگسی ڈیزرٹ چیلینج2013
جھل مگسی ڈیزرٹ چیلینج2013

لیبیا میں عبوری قومی کونسل (این ٹی سی) نے سابق رہنما معمر قذافی کے زیر قبضہ علاقوں میں شہریوں سے اس کی حمایت کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اُنھیں یقین دلایا ہے کہ کسی سے بدلا نہیں لیا جائے گا۔

کونسل کے نائب چیئرمین علی تررہونی نے ہفتہ کو طرابلس میں کہا کہ قذافی مخالف فورسز کسی انتقامی کارروائی کی مرتکب نہیں ہوئی ہیں اور اُنھوں نے اپنے مخالفین کے ساتھ خوش اخلاقی کا مظاہر کیا ہے۔

اُنھوں نے کہا کہ جن لوگوں کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں اُن سے بھی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ ترہونی نے ایک خصوصی کمیٹی کی تشکیل کا اعلان بھی کیا جو طرابلس میں سلامتی کے اُمور کی نگرانی کے ساتھ ساتھ قیدیوں کے مستقبل کا فیصلہ بھی کرے گی۔

اس سے قبل قومی عبوری کونسل کے رہنما مصطفعیٰ عبدل جلیل نے کہا کہ اُن کی فورسز کو برتری حاصل ہے اور وہ کسی بھی شہر میں داخل ہو سکتی ہیں لیکن وہ خونریزی سے بچنا چاہتی ہیں۔

بن غازی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں عبدل جلیل کا کہنا تھا کہ سابق حکومت کے زیر قبضہ علاقوں میں سات روزہ جنگ بندی کا معاہدہ نافظ العمل ہے۔ اُنھوں نے کہا صرت، بنی ولید اور متعدد دیگر علاقوں میں موجود قذافی کے حامیوں کے لیے یہی وقت ہے کہ وہ پُر امن انداز میں ہتھیار ڈال دیں۔

XS
SM
MD
LG