رسائی کے لنکس

لیبیا کے دارالحکومت پر تازہ فضائی حملے


لیبیا کے دارالحکومت پر تازہ فضائی حملے
لیبیا کے دارالحکومت پر تازہ فضائی حملے

لیبیا کا دارالحکومت طرابلس اور اس کے مضافاتی علاقے جمعہ کی صبح مشتبہ طور پر نیٹو کے تازہ فضائی حملوں کی وجہ سے لرز اُٹھے۔

اس سے قبل اتحادی اور عرب ملکوں نے لیبیا کی آپوزیشن کونسل اور لڑائی کے باعث متاثر ہونے والے شہریوں کی مدد کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر سے زائد امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

بائیس رکنی لیبیا رابطہ گروپ نے جمعرات کو متحدہ عرب امارات میں منعقد ہونے والے اجلاس میں لیبیائی رہنما معمر قذافی کی مستقبل اقتدار سے متوقع علیحدگی کے بعد اس ملک کے لیے منصوبہ بندی کرتے ہوئے کئی معاشی اقدامات کا اعلان کیا۔

اٹلی نے کہا کہ وہ لیبیا کے باغیوں کی امداد کے لیے تقریباً 60 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا جس میں قرضے اور تیل کی مصنوعات بھی شامل ہوں گی۔ فرانس نے 42 کروڑ ڈالر فراہم کرنے کا وعدہ کیا جب کہ کویت، قطر اور ترکی نے بھی اس بارے میں اعلانات کیے۔

امریکہ نے باغیوں کی براہ راست امداد کی کوئی نئی پیش کش نہیں کی تاہم لیبیا کے شہریوں کے لیے انسانی بنیاد پر اضافی دو کروڑ 65 لاکھ ڈالر کی فراہمی کا اعلان کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ ہلری کلنٹن نے کہا کہ مسٹر قذافی کے دن گنے جا چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG