رسائی کے لنکس

لیبیا: انقلاب کی پہلی سالگرہ


لیبیا: انقلاب کی پہلی سالگرہ
لیبیا: انقلاب کی پہلی سالگرہ

لیبیا کے عوام انقلاب کی پہلی سالگرہ منارہے ہیں جس کے نتیجے میں انہیں معمر قذافی کے کئی عشروں پر محیط آمرانہ اقتدار سے آزادی حاصل ہوئی تھی۔

ملک کے مختلف شہروں اور قصبوں میں خوشی کے اظہار پر مبنی ان تقریبات کا سلسلہ جمعرات کو رات گئے شروع ہوا۔

مشرقی شہر بن غازی میں سینکڑوں افراد نے شہر کے کورٹ ہاؤس کے باہر پرچم لہرا کر اپنی مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کوانتہائی چوکس کردیا گیاتھا۔

بن غازی میں سرکاری تقریبات جمعے کو ہوں گی۔

طرابلس اور کئی دوسرے شہروں سے بھی آزادی کی تقریبات کی اطلاعات ملی ہیں۔

لیبیا کے اکثر شہریوں نے کہا کہ وہ انقلاب کے نتیجے میں حاصل ہونے والے فوائد پر مطمئن ہیں اور مستقبل سے پرامید ہیں۔

لیکن سابق حکومت کے ایک وزیر علی الطرحونی کا کہناہے کہ ابھی بہت کچھ کیا جانا باقی ہے۔

عبوری حکومت کی فورسز نے گذشتہ سال فروری میں قذافی کے خلاف بغاوت شروع کی تھی اور ان کے 42 سالہ اقتدار کا خاتمہ کرتے ہوئے اگست میں انہیں طرابلس چھوڑنے پر مجبور کردیاتھا۔

اس خانہ جنگی میں ہزاروں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔

بعدازاں قذافی اپنے آبائی قصبے سرت میں اکتوبر کے آخر میں ایک مسلح جھڑپ میں ہلاک ہوگیاتھا۔

XS
SM
MD
LG