رسائی کے لنکس

اسٹار وارز گیلیکسی کی آخری فلم نمائش کے لیے پیش


اسٹار وارز کی آخری فلم کا پریمئر بدھ کے روز لندن میں ہوا۔
اسٹار وارز کی آخری فلم کا پریمئر بدھ کے روز لندن میں ہوا۔

اسٹار وارز گیلیکسی پر مبنی فلموں کے سلسلے کی آخری فلم ’دا رائز آف سکائی واکر‘ جمعرات کے روز سے دنیا بھر کے سنیماؤں میں نمائش کیلئے پیش کر دی گئی۔

والٹ ڈزنی کے بینر تلے بننے والی اس سلسلے کی پہلی فلم The Phantom Menace اب سے لگ بھگ چار دہائیاں قبل 1977 میں نمائش کیلئے پیش کی گئی تھی۔ اب تک اس سلسلے کی 9 فلمیں نمائش کیلئے پیش کی جا چکی ہیں جو شائقین میں بے حد مقبول ہوئیں۔ اس سلسلے کو پسند کرنے والے فلم بینوں میں یہ اس قدر مقبول ہوئیں کہ اس کے کرداروں پر مبنی فگرز نے بھی فروخت کے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔

سٹار وارز کا اہم کردار ڈارتھ ویڈر آخری فلم کے پریمئر میں
سٹار وارز کا اہم کردار ڈارتھ ویڈر آخری فلم کے پریمئر میں

کل بدھ کے روز لندن میں آخری فلم The Rise of Skywalker کا پریمیئر شو منعقد ہوا جسے دیکھنے کے بعد فلمی ناقدین نے اس کے بارے میں مختلف آرا کا اظہار کیا۔

فلم بین عام طور پر اس سلسلے کی دو فلموں The Empire Strikes Back اور The Last Jadi کو بہترین فلمیں قرار دیتے ہیں۔ یوں شائقین کو توقع تھی کہ سلسلے کی آخری فلم پہلے پیش کی گئی آٹھ فلموں کے مقابلے میں کہیں زیادہ متاثر کن اور دلچسپ ہوگی۔

تاہم، فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ اس فلم میں ماضی کی فلموں کے کرداروں اور واقعات کو ہی ایک نئے انداز میں پیش کیا گیا اور یہ فلموں کے سلسلے کی پہلی چھ فلموں سے یکسر مختلف ہے۔

فلم کا روبوٹ کردار R2D2
فلم کا روبوٹ کردار R2D2

اس سلسلے میں فلموں پر تبصروں کی معروف ویب سائٹ Rotten Tomatoes پر کل 157 ریویوز میں سے صرف 57 فیصد میں اس کے بارے میں بھرپور پسندیدگی کا اظہار کیا گیا۔ اس سے قبل سلسلے کی چوتھی فلم The Phantom Menace کو صرف 53 فیصد لوگوں کی پزیرائی حاصل ہوئی تھی۔ یوں، کم ترین مقبولیت کے لحاظ سے یہ اس سلسلے کی دوسری فلم ثابت ہوئی ہے۔

اس سلسلے کی پہلی فلم 1977 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں لوکس سکائی واکر کو ڈرائیڈز یعنی متعدد افسانوی روبوٹس اور دیگر مافوق الفطرت کرداروں کے ساتھ ایک نوجوان ہیرو کے طور پر متعارف کرایا گیا تھا۔

جن ناقدین نے اس آخری فلم The Rise of Skywalker کی تعریف کی ہے انہوں نے کہانی کے حتمی انجام کے حوالے سے اسے اطمینان بخش قرار دیا ہے۔ تاہم، بیشتر ناقدین کا کہنا ہے کہ اس آخری فلم میں اس سلسلے کے شائقین کو مطمئن کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

لاس اینجلس ٹائمز کے فلمی تنقید نگار جسٹن چنگ نے اس فلم کو اعصاب شکنی کا شاندار نمونہ قرار دیا ہے۔

تاہم، فلم کے ہدایت کار ابرامز نے لندن میں ہونے والے پریمیئر سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ سٹار وارز کے شائقین اس بارے میں متضاد خیالات رکھتے ہیں، انہیں توقع تھی کہ اس آخری فلم کی پزیرائی میں بھی واضح تقسیم ظاہر ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس فلم میں انہوں نے ایک ایسی کہانی پیش کرنے کی کوشش کی ہے جسے تمام تر سلسلے کی کہانی کا حتمی انجام قرار دیا جائے۔

فلم بین عام طور پر فلمی تنقید نگاروں سے مختلف رائے رکھتے ہیں اور باکس آفس کے تجزیہ کاروں کیا خیال ہے کہ یہ فلم ریلیز ہونے کے پہلے چند دنوں میں ہی 20 کروڑ ڈالر سے زائد منافع کما لے گی۔ ادھر، والٹ ڈزنی آج جمعرات کے روز ریلیز کے پہلے ہی دن 16 کروڑ ڈالر منافع کی توقع رکھتی ہے۔

XS
SM
MD
LG