رسائی کے لنکس

فوج سے اظہار یکجہتی ، فلاح پختون موومنٹ کی ریلی


لاہور میں فلاح پشتون کی ریلی۔ 21 اپریل 2018
لاہور میں فلاح پشتون کی ریلی۔ 21 اپریل 2018

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں پاکستان اور فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے شاہدرہ سے چیئرنگ کراس تک ایک ریلی نکالی گئی۔

اس ریلی کا انتظام فلاح پختون موومنٹ کیا تھا۔ ریلی میں فلاح پختون موومنٹ کے کارکن اور قائدین، موٹر سائیکلوں،گاڑیوں اور رکشوں پر سوار تھے جبکہ شہری بھی اس ریلی کا حصہ تھے۔

ریلی میں شامل پختونوں نے'پاک فوج زندہ باد' اور 'پاکستان زندہ باد' کے نعرے لگائے۔ ریلی میں شامل افراد نے قومی پرچم اور فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ ریلی میں تقریر کرتے ہوئے چیئرمین فلاح پختون موومنٹ حارث خان کرکٹر نے کہا کہ ملک دشمنوں کی ایما پر پاکستان کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام بنا دیا جائے گا۔

'ہمارا مطالبہ ہے کہ ملک کے خلاف زہر اگلنے والوں کو گرفتارکر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ ایسے افراد ملک اور پاکستانی فوج کے دشمن ہیں'۔

فلاح پشتون ریلی - لاہور
please wait

No media source currently available

0:00 0:00:30 0:00

فلاح پختون موومنٹ ریلی کے آرگنائزر جان محمد رمضان نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج فاٹا اور وزیرستان سمیت قبائلی علاقوں میں امن کی واپسی پاکستانی فوج کی قربانیوں کی بدولت ہے۔ پشتون قوم اپنی افواج کے ساتھ تھی اور رہے گی۔ مٹھی بھر شرپسند ٹولہ پشتون قوم کے دل سے اپنی افواج کی قدر اور محبت کبھی کم نہیں کرسکتی۔

'ہم منظور پشتین اور اس کے تمام مفاد پرست ٹولے کو مسترد کرتے ہیں۔ ایسے لوگ دشمن کے آلہ کار ہیں جن کا مقصد پشتون قوم کی خدمت نہیں بلکہ اس کی آڑ میں پاکستان میں قوم پرستی کو ہوا دینا ہے'۔

ریلی شاہدرہ سے شروع ہو کر مال روڈ پر پنجاب اسمبلی کے سامنے چیئرنگ کراس پر اختتام پذیر ہوئی۔

فلاح پختون موومنٹ ریلی ایسے وقت میں نکالی گئی ہے جب پشتون تحفظ موومنٹ نے22 اپریل کو لاہور میں جلسہ کرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

واضح رہے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں کسی بھی جماعت یا گروہ کو مال روڈ پر کسی بھی اجتماع کی اجازت نہیں۔

XS
SM
MD
LG