رسائی کے لنکس

لاس اینجلیس: یونیورسٹی کیمپس میں فائرنگ سے دو نوجوان ہلاک


محکمہٴ پولیس کے سربراہ، چارلی بیک نے بتایا ہے کہ شوٹنگ کا یہ واقعہ دراصل قتل–خودکشی کا معاملہ تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں جوان مرد تھے

لاس اینجلیس کی ’یونیورسٹی آف کیلی فورنیا‘ میں بدھ کو شوٹنگ کے ایک واقعے میں دو افراد ہلاک ہوئے جس کے باعث حکام نے کچھ دیر چوکسی کے لیے کیمپس کو بند رکھا۔

لاس اینجلیس محکمہٴ پولیس کے سربراہ چارلی بیک نے بتایا ہے کہ شوٹنگ کا یہ واقعہ دراصل قتل– خودکشی کا معاملہ تھا۔ اُنھوں نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے دونوں جوان مرد تھے۔

حکام نے بتایا ہے کہ شوٹنگ کا یہ واقعہ مطالعہٴ انجنیئرنگ کی عمارت کے قریب پیش آیا، جس وقت تقریباً صبح کے 10 بجے تھے۔

یونیورسٹی کا کیمپس لاس اینجلیس کے ویسٹ ووڈ سیکشن میں واقع ہے جہاں 40000 سے زیادہ طالب علم پڑھتے ہیں۔ شوٹنگ کا یہ واقعہ فائنل امتحان سے ایک ہفتہ قبل ہوا، جو اسکول میں ہی منعقد ہونے والے تھے۔

XS
SM
MD
LG