رسائی کے لنکس

ٹرمپ کی پوٹن کو دورہٴامریکہ کی دعوت


فائل
فائل

ماسکو میں پوٹن کے مشیر، یوری اُشاکوف نے پیر کے روز روسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کال کے دوران ٹرمپ نے پوٹن کو یہ خصوصی دعوت دی تھی

روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ایک مشیر نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روسی سربراہ کو دورہٴ امریکہ کی دعوت دی ہے۔ تاہم، دونوں ملکوں نے دورے کی تیاری کا آغاز نہیں کیا۔

بیس مارچ کو ٹرمپ اور پوٹن نے ٹیلی فون پر گفتگو کی تھی، جس میں ٹرمپ نے دو روز قبل روسی صدارتی انتخاب جیتنے پر پوٹن کو مبارکباد دی تھی۔

اُس وقت وائٹ ہاؤس اور کریملن نے بتایا تھا کہ دونوں صدور نے بی المشافہ ملاقات طے کی ہے۔

پوٹن کے مشیر، یوری اُشاکوف نے پیر کے روز روسی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ کال کے دوران ٹرمپ نے پوٹن کو یہ خصوصی دعوت دی تھی۔

اُشاکوف نے مزید کہا کہ اُن کی حکومتوں نے ابھی دورے کے وقت کا تعین نہیں کیا تھا کہ امریکہ نے برطانیہ اور دیگر دو درجن اتحادیوں سے مل کر روس کے ایک سابق جاسوس کی برطانیہ میں اعصابی ایجنٹ کے زہر دیے جانے پر روس پر تعزیرات عائد کر دیں۔

XS
SM
MD
LG