رسائی کے لنکس

کم جونگ اُن کے نئے سال کا خطاب معیشت پر مرکوز


کم جونگ اُن
کم جونگ اُن

کم نے کہا کہ وہ کسی بھی ملک سے بات چیت کے لیے تیار ہیں جو جزیر نمائے کوریا میں " امن اور مصحالت " کے لیے تیار ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے نئے سال کے موقع پر جمعہ کو کیے گئے خطاب کا بنیادی محور اقتصادی ترقی کی اہمیت تھا اور انہوں نے کسی دھمکی یا اپنے ملک کے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کا ذکر کرنے سے واضح طور پر گریز کیا۔

کم نے اپنے خطاب میں" اقتصادی ترقی کے ساز گار حالات کی تبدیلی" اور غربت کے شکار ملک میں معیار زندگی کو بلند کرنے کے بارے میں بات کی۔

نوجوان رہنما نے اپنی 30 منٹ کی تقریر میں بہت کم مخصوص موضوعات پر بات کی جو کہ ان کی اپنے والد کم جونگ ال کی اچانک موت کے بعد اقتدار سنبھالنے کے بعد چوتھا خطاب تھا۔ اس کی بجائے انہوں نے ان ہی موضوعات کو دہرایا جن کا ذکر وہ اپنے پہلے خطابات میں کر چکے ہیں۔

کم نے کہا کہ وہ کسی بھی ملک سے بات چیت کے لیے تیار ہیں جو جزیرہ نما کوریا میں " امن اور مصحالت " کے لیے تیار ہے تاہم انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر " باہر سے دخل اندازی" کرنے والوں کے طرف سے اشتعال دلایا گیا تو ان کا ملک جنگ کے لیے تیار ہے۔

انہوں نےجنوبی کوریا کے ساتھ اعلیٰ سطحی مذاکرات کے بارے میں مثبت انداز میں بات کی جن پر اس سال کے لیے اتفاق کیا گیا اور جو دونوں کوریائی ممالک کے باہمی تعلقات میں بہتری کے امکانات کا موقع فراہم کرے گا تاہم اس میں اب تک ٹھوس نتائج کے حوالے سے بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔

شمالی کوریا کے رہنما کی سالانہ تقریر کو پالیسی سے متعلق کسی ممکنہ تبدیلی کے اشاروں کے حوالوں سے بہت قریب سے دیکھا جاتا ہے کیونکہ یہ شمالی کوریا کی حکمران ورکرز پارٹی کے اہم اجلاس کے انعقاد سے پہلے ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG