قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں لڑائی کے باعث نقل مکانی کرنے والے ایک خاندان کی گاڑی پر جمعہ کی صبح مارٹر گولہ گرنے سے کم از کم تین بچے اور ایک خاتون ہلاک ہو گئے۔
مقامی حکام اور عینی شاہدین کے مطابق خیبر ایجنسی سے پشاور جانے والے افراد کی گاڑی جب شلوبر نامی علاقے میں پہنچی تو اس پر ایک مارٹر گولہ آ گرا۔
خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشن کے باعث ساٹھ ہزار سے زائد خاندان نقل مکانی کر چکے ہیں۔
دریں اثناء پشاور میں چغل پورہ میں پولیس کے ایک افسر کی گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا لیکن اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
حکام کے مطابق ڈپٹی سپریٹنڈنٹ بنارس خان کی گاڑی کو سڑک میں نصب ریموٹ کنڑول بم سے نشانہ بنایا گیا۔