رسائی کے لنکس

پانچ ملکی دورے پر خلیل زاد جمعے کو کابل پہنچ رہے ہیں


فائل
فائل

امریکہ کے نمائندہٴ خصوصی برائے افغان مفاہمت، سفیر زلمے خلیل زاد کی زیر قیادت مختلف اداروں پر مشتمل ایک وفد چار سے 14 اکتوبر تک افغانستان، پاکستان، متحدہ عرب امارات، قطر اور سعودی عرب کا دورہ کرے گا۔

یہ بات امریکی محکمہٴ خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو ایک اخباری اعلان میں کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ خصوصی نمائندے خلیل زاد کے مشن کا مقصد طالبان کو مذاکراتی میز پر لانے کی امریکی کوششوں کو مربوط کرنے اور انہی کی قیادت میں انجام دینا ہے۔

زلمے خلیل زاد یہ کام افغان حکومت اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ قریبی رابطے میں رہ کر کرنے کی کوشش کریں گے۔ وہ اس بات کے کوشاں ہیں کہ مذاکرات کے ذریعے تنازع کا تصفیہ تلاش کیا جائے۔

نمائندہٴ خصوصی تعینات ہونے کے بعد یہ اُن کا پہلا دورہ ہوگا۔

دورے سے افغانستان میں امن عمل کو آگے بڑھانے کے ضمن میں انتظامیہ کی حمایت، سہولت کاری اور شرکت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

XS
SM
MD
LG