رسائی کے لنکس

بافٹا 2023: نیٹ فلکس کی فلم 'آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ' کی 14 نامزدگیاں


نئے سال کے آغاز کے ساتھ شوبز کی دنیا میں ایوارڈ سیزن کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔ حال ہی میں گولڈن گلوبز ایوارڈ کی نامزدگیوں کا اعلان ہوا ہے اور اب 'دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی وژن آرٹس' یعنی 'بافٹا' کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔

بافٹا ایوارڈز 'آسکر' اور 'گولڈن گلوب ایوارڈز' کے بعد اہم ترین فلمی ایوارڈز تصور کیے جاتے ہیں۔ ان ایوارڈز میں سال کی بہترین فلموں، اداکاروں و ہدایت کار سمیت 25 کیٹیگریز کی نامزدگیوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔

جمعرات کو بافٹا ا یوارڈز کے لیے فلموں کی نامزدگیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس میں 'آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ' سب سے زیادہ 14 نامزدگیاں حاصل کر کے سرِ فہرست ہے۔

'آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ' جرمن مصنف ایرک ماریا ریمارک کے 1928 کے ناول پر مبنی ہے جس میں پہلی جنگِ عظیم کے دوران پیش آنے والے تنازعات کی داستان بیان کی گئی ہے۔

نیٹ فلکس کی اس فلم کو بہترین فلم کی کیٹیگری کے ساتھ ساتھ نان انگلش فلم، بہترین ہدایت کار، بہترین معاون اداکار، بہترین ایڈاپٹڈ اسکرین پلے اور اوریجنل اسکور سمیت دیگر کیٹیگریز کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔

'بافٹا' کی تقریب 19 فروری کو لندن میں منعقد ہوگی جہاں فاتحین کا اعلان کیا جائے گا۔

آئیے بافٹا کے لیے نامزد ہونے والوں کی فہرست پر نظر ڈالتے ہیں۔

بہترین فلم

آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ

دی بینشیز آف انیشیرن

ایلوس

ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس

ٹار

بہترین برطانوی فلم

آفٹر سن

دی بینشیز آف انیشیرن

برین اینڈ چارلس

ایمپائر آف لائٹ

گڈ لک ٹو یو، لیو گرینڈے

لیونگ

روئل ڈالز میٹلڈا دی میوزیکل

سی ہاؤ دے رن

دی سوئمرز

دی ونڈر

بہترین ہدایت کار

ایڈورڈ برجر (آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ)

مارٹن میک ڈونا (دی بینشیز آف انیشیرن)

پارک چین ووک (ڈسیجن ٹو لیو)

ڈین کوان، ڈینئل شینرٹ (ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس)

ٹوڈ فیلڈ (ٹار)

جینا پرنس بیتھووڈ (دی وومن کنگ)

بہترین اداکارہ

آنا دے آرمس (بلونڈ)

کیٹ بلینچٹ (ٹار)

وائیولا ڈیوس (دی وومن کنگ)

ڈینئل ڈیڈ وائلر (ٹل)

ایما تھامپسن (گڈ لک ٹو یو، لیو گرینڈے)

میشل یو (ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس)

بہترین اداکار

آسٹن بٹلر (ایلوس)

برینڈن فریزر (دی وہیل)

کولن فیرل (دی بینشیز آف انیشیرن)

ڈیرل میکورمک (گڈ لک ٹو یو، لیو گرینڈے)

پال میسکل (آفٹر سن)

بل نائے (لیونگ)

اوریجنل اسکرین پلے

دی بینشیز آف انیشیرن

ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس

دی فیبلز مین

ٹار

ٹرائے اینگل آف سیڈنس

ایڈاپٹڈ اسکرین پلے

آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ

لیونگ

دی کوائٹ گرل

شی سیڈ

دی وہیل

نان انگلش فلم

آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ

ارجنٹائن 1985

کورساژ

ڈسیجن ٹو لیو

دی کوائٹ گرل

اوریجنل اسکور

آل کوائٹ آن دی ویسٹرن فرنٹ

بیبلون

دی بینشیز آف انیشیرن

ایوری تھنگ ایوری ویئر آل ایٹ ونس

گیئلمو ڈیل ٹورو پنوکیو

اس خبر میں شامل بعض معلومات خبر رساں ادارے 'رائٹرز' سے لی گئی ہیں۔

XS
SM
MD
LG