رسائی کے لنکس

ایران پر دباؤ بڑھانے کا یہ وقت نہیں: جان کیری


جان کیری نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات محض شروعات تھیں اور کوئی نتیجہ اخذ کرنے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیئے۔

امریکہ کے وزیرِ خارجہ جان کیری نے اپنے ملک کے قانون سازوں سے کہا ہے کہ وہ مذاکرات کاروں کو یہ موقع دیں کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق شدید تحفظات کو بات چیت سے حل کیا جا سکے۔

امریکی وزیرِ خارجہ نے واشنگٹن میں سینیٹ کی بینکنگ کمیٹی کو بتایا ہے کہ یہ وقت تہران پر دباؤ بڑھانے کا نہیں ہے۔

اُنھوں نے کہا، ’’ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ مذاکرات کے ذریعے اس بات کی یقین دہانی کریں کہ اس (جوہری) پروگرام سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں۔‘‘

جان کیری نے یہ بیان بدھ کو قانون سازوں کو بند کمرے میں پیش کی جانے والی رپورٹ سے قبل دیا۔ امریکہ کمیٹی میں شامل بعض قانون ساز ایران پر مزید تعزیرات کا نفاذ چاہتے ہیں کیوں کہ اُن کا موقف ہے کہ ایران کی طرف سے ’یورینیم کی افزودگی‘ سے متعلق بیان اور جوہری پروگرام کے معائنہ سے متعلق رپورٹ ناکافی ہے۔

جان کیری نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے جنیوا میں ہونے والے مذاکرات محض شروعات تھیں اور کوئی نتیجہ اخذ کرنے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیئے۔
XS
SM
MD
LG