رسائی کے لنکس

نائجیریا انسانی حقوق کی پاسداری یقینی بنائے: جان کیری


امریکی وزیر ِ خارجہ کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن کی جانب سے سیکورٹی آپریشنز کے دوران بدنظمی پر تفتیش کا حکم خوش آئند ہے۔

امریکی وزیر ِ خارجہ جان کیری نے نائجیریا کی حکومت کو تلقین کی ہے کہ وہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ ان کی سیکورٹی فورسز بوکو حرم کے شدت پسندوں کے ساتھ لڑائی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی نہ کریں۔

افریقی یونین کی پچاسویں سالگرہ کے موقع پر ایتھوپیا میں ہونے والے سمٹ کے دوران سینیٹر کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ اور نائجیریا کے عہدیداروں کے درمیان نائجیریا کے فوجی دستوں اور ان کی جانب سے انسانی حقوق کی پاسداری کی اہمیت کے حوالے سے گفتگو ہوئی ہے۔

جان کیری کے الفاظ، ’’کسی ایک فرد کی جانب سے کیا گیا ظلم کسی دوسرے کے لیے بھی ظلم بپا کرنے کا بہانہ نہیں ہو سکتا۔ اور بدلہ لینا بھی درست نہیں۔ بات اچھی حکمرانی اور نظم و نسق کی ہے۔ ایک دہشت گرد تنظیم سے پیچھا چھڑا کر اپنے لوگوں کے لیے ایک مثال اور قاعدہ قانون بنانے کی ہے جس کا وہ احترام کریں۔ اور اس وقت نائجیریا میں یہی ہونا چاہیئے۔‘‘

امریکی وزیر ِ خارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نائیجیریا کے صدر گڈلک جوناتھن کی جانب سے سیکورٹی آپریشنز کے دوران بدنظمی پر تفتیش کا حکم خوش آئند ہے۔ جان کیری نے نائیجیریا کے لیڈر آدس ادابا سے ہفتے کے روز ایک مختصر ملاقات بھی کی۔

ایتھوپیا کے دارالحکومت میں جان کیری کی دیگر سفارتی سرگرمیوں میں سوڈان اور جنوبی سوڈان کے نمائندوں کے درمیان سرحد کے تنازعے پر بھی گفتگو ہوئی۔ یہ ملاقات دونوں فریقوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے اور تنازعات کو ختم کرنے کی ایک کوشش تھی۔
XS
SM
MD
LG