افریقہ کی پہلی نوبیل انعام یافتہ خاتون کی سرکاری طور پر آخری رسومات ہفتہ کو نیروبی میں ادا کی جائیں گی۔
ونگاری ماتھائی کی عمر 71 سال تھی اور وہ طویل عرصے تک سرطان کے مرض میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ اتوار کو انتقال کرگئی تھیں۔
2004ء میں انھیں خواتین کے حقوق اور کینیا کے ماحولیاتی تحفظ پر قابل ذکر کام کے نتیجے میں امن کا نوبیل انعام دیا گیا تھا۔
ماتھائی نے قبل ازیں گرین بیلٹ موومنٹ کی بنیاد رکھی تھی جس کا مقصد غریبوں خصوصاً خواتین کا تحفط تھا۔
انھو ں نے کینیا میں سیاسی اور اقتصادی فروغ سے قبل ماحولیات کے تحفظ کی ضرورت پر زور دیا تھا۔