رسائی کے لنکس

کینیا: مسلح افراد کے حملے میں 48 ہلاک


حکام کے مطابق مسلح افراد نے دو ہوٹلوں، بینک اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جب لوگ ورلڈ کپ فٹبال کے میچ ٹیلی ویژن پر دیکھنے کے لیے اکٹھے تھے۔

کینیا کے ساحلی شہر میں مسلح افراد کے حملے میں کم از کم 48 افراد ہلاک ہو گئے۔

عہدیداروں کا الزام ہے کہ یہ حملہ صومالیہ شدت پسند گروپ الشباب کے جنگجوؤں نے کیا۔

حکام کے مطابق مسلح افراد نے میپکیٹونی کے علاقے میں اتوار کو دیر گئے دو ہوٹلوں، بینک اور پولیس اسٹیشن پر حملہ کیا جب لوگ ورلڈ کپ فٹبال کے میچ ٹیلی ویژن پر دیکھنے کے لیے اکٹھے تھے۔

عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا۔

کسی گروپ کی طرف سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔لیکن ماضی میں شدت پسند گروپ الشباب کینیا میں کئی حملوں میں ملوث رہا۔

صومالیہ کی حکومت کی طرف سے الشباب کے خلاف کارروائی پر مدد کے لیے کینیا نے اپنے فوجی صومالیہ کے ساتھ اپنی سرحد پر تعینات کیے ہیں۔

صومالیہ میں حکومت نے شدت پسند تنظیم الشباب کو دو سال قبل کارروائی کر کے ملک کے دارالحکومت سے باہر دھکیل دیا تھا لیکن اس شدت پسند تنظیم کے جنگجوؤں نے گوریلا جنگ شروع کر رکھی ہے۔

الشباب کے جنگجوؤں نے گزشتہ سال ستمبر میں کینیا کے دارالحکومت نیروبی کے ایک بڑے شاپنگ مال پر حملے کے بعد وہاں کئی گھنٹوں تک قبضہ کیے رکھا اور اس دوران یہاں کم از کم 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔
XS
SM
MD
LG