بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مسلح افراد کی فائرنگ سے بھارتی سرحدی سکیورٹی فورسز کے تین اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق یہ حملہ جمعرات کو مرکزی شہر سرینگر کے مضافات میں ایک مرکزی شاہراہ پر ہوا۔
پولیس کے مطابق بارڈر سکیورٹی فورسز کا ایک قافلہ سرینگر جا رہا تھا کہ نوگام کے علاقے میں گھات لگائے مسلح افراد نے فائرنگ شروع کر دی جس سے تین اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔
گزشتہ ہفتے بھی بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں مشتبہ عسکریت پسندوں نے فائرنگ کرکے پانچ سکیورٹی اہلکاروں کو ہلاک کردیا۔
یہ حملہ سرینگر کے نواح میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکاروں پر کیا گیا تھا اور جوابی کارروائی دونوں عسکریت پسند بھی ہلاک ہو گئے تھے۔
افضل گورو نامی کشمیری کو گزشتہ ماہ بھارتی پارلیمنٹ پر حملے کے الزام میں پھانسی دیے جانے کے بعد کشمیر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔