رسائی کے لنکس

افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا دونوں ملکوں کےلیے بہتر ہے: کرزئی


افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا دونوں ملکوں کےلیے بہتر ہے: کرزئی
افغانستان سے امریکی فوجیوں کا انخلا دونوں ملکوں کےلیے بہتر ہے: کرزئی

مسٹر کرزئی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ افغانستان کا نوجوان ملک کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لے

جمعرات کو افغان صدرحامد کرزئی نےاگلے ماہ افغانستان سے امریکی فوجیوں کے مرحلہ وار انخلا سے متعلق امریکی صدر براک اوباما کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اِسے’دونوں ملکوں کے مفاد میں ایک درست فیصلہ‘ قرار دیا۔

مسٹر کرزئی نے کہا کہ اب وقت آگیا ہےکہ افغانستان کا نوجوان ملک کی سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھال لے۔ تاہم، اُن کا کہنا تھا کہ

بین الاقوامی فوجوں کے جانے سے قبل افغان سکیورٹی فورسز کو مضبوط بنایا جانا چاہیئے۔

جمعرات کوطالبان نے اپنے ایک بیان میں مسٹر اوباما کے فیصلےکو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ محض علامتی نوعیت کا ہے، اور مطالبہ کیا کہ افغانستان سےنیٹو کی ’تمام‘ افواج ’فوری‘ طور پر واپس چلی جائیں۔ عسکریت پسند گروپ نے اِس مقصد کے حصول کے لیے’مسلح جدوجہد‘ کو تیز کرنے کا عہد کیا۔

ہمسایہ ملک پاکستان میں حکومتی عہدے داروں نے کہا ہے کہ افغانستان میں جو کچھ ہوگا اُس کا واضح اثر پاکستان پر پڑے گا۔ اُنھوں نے کہا کہ پڑوسی ملک میں جنگ ختم کرنے کے باعث ، ’علاقے میں عدم استحکام کو کم کرنے میں مدد ملے گی اور شاید اِس سے اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان کشیدہ تعلقات کو سنوارنے میں مدد ملے گی۔‘

کابل میں پاکستان کے سابق سفیر، رستم شاہ نے کہا ہے کہ دونوں فریقوں کو مزید لچک دکھانی ہوگی۔ اُنھوں نے کہا کہ ضرورت اِس بات کی ہے کہ طالبان یہ تسلیم کریں کہ غیر ملکی فوجیں یکطرفہ طور پر واپس نہیں ہوں گی، جب کہ مسٹر اوباما کی طرف سے طالبان کے لیے افغان دستور کو تسلیم کرنے کی پیشگی شرط رکاوٹ کی باعث ہے۔

XS
SM
MD
LG