رسائی کے لنکس

سلامتی معاہدے کی توثیق کے لیے امریکہ شرائط مانے:افغان صدر


صدر حامد کرزئی
صدر حامد کرزئی

بھارت میں اپنے تین روزہ دورے کے دوران دارالحکومت نئی دہلی میں صدر کرزئی نے کہا کہ ان کی طرف سے مجوزہ معاہدے کی توثیق کی یہ’’حتمی شرائط‘‘ ہیں۔

افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ وہ امریکہ سے سلامتی کے معاہدے پر تب تک دستخط نہیں کریں گے جب تک کہ واشنگٹن افغانستان میں گھروں پر چھاپوں کے خاتمے اور طالبان سے امن مذاکراتی عمل شروع کرنے پر راضی نہیں ہوتا۔

بھارت میں اپنے تین روزہ دورے کے دوران دارالحکومت نئی دہلی میں صدر کرزئی نے کہا کہ ان کی طرف سے مجوزہ معاہدے کی توثیق کی یہ ’’حتمی شرائط‘‘ ہیں۔

مجوزہ معاہدے کے تحت امریکی افواج 2014ء کے بعد افغانستان میں رہتے ہوئے وہاں کی فوج کی طالبان کے خلاف جنگ سے متعلق تربیت کریں گی۔

امریکہ کہہ چکا ہے کہ افغان صدر رواں سال کے اواخر تک مسودے پر دستخط کر دیں بصورت دیگر واشنگٹن کے پاس 2014ء کے بعد افغانستان سے مکمل طور پر اپنی افواج واپس بلانے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔

افغانستان کا لویہ جرگہ صدر کرزئی پر معاہدے کی منظوری پر زور دے چکا ہے لیکن ان کا کہنا ہے کہ آئندہ سال اپریل کے افغان صدارتی انتخابات کے بعد نئے صدر کو سلامتی سے متعلق فیصلہ کرنا چاہئے۔
XS
SM
MD
LG