افغانستان کے صدر حامد کرزئی ان دنوں بھارت کے چار روزہ دورے پر ہیں جہاں اُن کی بھارتی حکام سے ملاقاتیں جاری ہیں۔
بھارت کی وزارت خارجہ سے ہفتہ کو جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ صدر حامد کرزئی نے وزیراعظم منموہن سنگھ سے ملاقات میں افغانستان کی سیاسی، اقتصادی اور سلامتی کی صورت پر تفصیل سے بات چیت کے علاوہ افغان حکومت کے دیگر پڑوسی ممالک سے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات میں سکیورٹی کی ذمہ داریوں کی افغان فورسز کو منتقلی کا معاملے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے افغان فوجی افسران کی اعلٰی تربیت سے متعلق مواقع بڑھانے پر بھی اتفاق کیا ہے۔
بھارت کے صدر پرناب مکھرجی نے صدر کرزئی کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں دوطرفہ اُمور کے علاوہ باہمی دلچسپی کے علاقائی و بین الاقوامی اُمور پر بھی بات چیت کی گئی۔
صدر کرزئی کا بھارت کا یہ دورہ اتوار کو ختم ہو گا۔
افغان حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت 2011ء میں طے پانے والے دوطرفہ طویل المدت ’اسٹریٹجک شراکت کاری‘ کے مطابق کابل کو اسلحہ و گولہ بارود فراہم کرے۔
بھارت اور افغانستان کی حکومت کے روابط میں حالیہ برسوں میں بہتری آئی ہے۔ جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان کی تعمیر نو میں بھارت نے حالیہ برسوں میں لگ بھگ دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔