رسائی کے لنکس

کراچی: بم دھماکے میں 2 افراد ہلاک، 8 زخمی


کراچی کی قائد آباد مارکیٹ میں بم دھماکے کے بعد کا منظر۔ 16 نومبر 2018
کراچی کی قائد آباد مارکیٹ میں بم دھماکے کے بعد کا منظر۔ 16 نومبر 2018

کراچی میں 6 سال سے ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد امن و  امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بعض خطرناک بم حملے ضرور کئے جاتے رہے۔

کراچی کے علاقے قائد آباد میں دھماکے میں 2 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکہ قائد آباد کی لنڈا مارکیٹ میں ہوا۔ زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

انچارج جناح اسپتال ڈاکٹر سیمی جمالی کے مطابق پانچ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے سے اطراف میں موجود گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے قائدآباد میں دھماکے پر ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جا رہا ہے جس کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عرفان بہادر کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ دھماکہ کسی ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے بھی موقع پر پہنچ کر صورت حال کا جائزہ لیا۔

کراچی میں 6 سال سے ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد امن و امان کی صورت حال میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم اس دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں پر بعض خطرناک بم حملے ضرور کئے جاتے رہے۔ تاہم کئی سال بعد شہریوں کو بم دھماکے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

  • 16x9 Image

    محمد ثاقب

    محمد ثاقب 2007 سے صحافت سے منسلک ہیں اور 2017 سے وائس آف امریکہ کے کراچی میں رپورٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ وہ کئی دیگر ٹی وی چینلز اور غیر ملکی میڈیا کے لیے بھی کام کرچکے ہیں۔ ان کی دلچسپی کے شعبے سیاست، معیشت اور معاشرتی تفرقات ہیں۔ محمد ثاقب وائس آف امریکہ کے لیے ایک ٹی وی شو کی میزبانی بھی کر چکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG