رسائی کے لنکس

کراچی: کالعدم تنظیموں کے چھ اراکین ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی اور اس کو حب شہر سے ملانے والی شاہراہ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی کارروائیوں کے دوران ہلاک کیے گئے مبینہ شدت پسندوں کی تحویل سے دستی بم اور مختلف نوعیت کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی اور اس کے مضافات میں نیم فوجی سکیورٹی فورس رینجرز اور پولیس نے کارروائیاں کرکے کالعدم شدت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے چھ افراد کو ہلاک کر دیا۔

کراچی اور اس کو حب شہر سے ملانے والی شاہراہ پر منگل اور بدھ کی درمیانی شب ہونے والی کارروائیوں کے دوران ہلاک کیے گئے مبینہ شدت پسندوں کی تحویل سے دستی بم اور مختلف نوعیت کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی میں دو افراد ہلاک ہوئے ، جب کہ اس سے قبل حب ریور روڈ پر پولیس کے خصوصی شعبے کرائم انویسٹیگیشن ڈیپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کے اہلکاروں اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں چار مشتبہ شدت پسند مارے گئے۔

صوبہ سندھ کا دارالحکومت کراچی گزشتہ کئی برسوں سے شدت پسندوں، جرائم پیشہ عناصر اور سیاسی، لیسانی و فرقہ وارانہ تشدد کی لپیٹ میں ہے، جس سے ہزاروں افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

اس خون ریز بد امنی کے خاتمے کے لیے حال ہی میں کراچی میں رینجرز کی سربراہی میں ’ٹارگٹڈ آپریشنز‘ کا آغاز کیا گیا ، جس میں شدت پسندوں کے علاوہ بھتہ خوروں سمیت درجنوں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کے دعوے بھی کیے جا چکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG