رسائی کے لنکس

جے یو آئی (ف) کی تحریک انصاف کے خلاف لانگ مارچ کی دھمکی


فائل
فائل

مظاہرین نے پی ٹی آئی اور اس کے رہنما عمران خان کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے عمران خان پر فحاشی کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے اخلاقی طور پر برباد کرنے کے الزامات بھی عائد کئے

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے خبردار کیا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں جاری دھرنا ختم نہ کیا، تو وہ مدرسوں میں پڑھنے والے 25 لاکھ طالب علموں کا لانگ مارچ لیکر دارالحکومت پہنچ جائیں گے۔

جے یو آئی ف کے صوبائی عہدیدار، ڈاکٹر خالد محمود سومرو نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں ایک مظاہرے سے خطاب کے دوران کہا کہ ’اس وقت مختلف مدرسوں کے رجسٹرڈ طالب علموں کی تعداد 25 لاکھ ہے‘۔

حیدرآباد پریس کلب سے کچھ فاصلے پر ایس ایس پی آفس کو جانے والے راستوں پر جےیوآئی ف کے سینکڑوں حمایت یافتہ افراد نے مظاہرہ کیا جس سے اطرافی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔

مظاہرین نے پی ٹی آئی اور اس کے رہنما عمران خان کے خلاف نعرے لگائے۔ مظاہرین نے عمران خان پر فحاشی کو فروغ دینے اور نوجوانوں کے اخلاقی طور پر برباد کرنے کے الزامات بھی عائد کئے۔

ان کا کہنا تھا کہ خواتین اور مردوں کا ڈانس ہماری ثقافت ہی نہیں مذہبی ضوابط کے بھی خلاف ہے۔

ڈاکٹر خالد سومرو نے دعویٰ کیا کہ انتخابات میں دھاندلی کی تحقیقات اور انتخابی اصلاحات سمیت عمران خان کے تمام بڑے مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں.

جے یو آئی ف کے رہنماوٴں نے ریڈ زون کی خلاف ورزی کے خلاف عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماوٴں کی گرفتاری کا بھی مطالبہ کیا۔

XS
SM
MD
LG