رسائی کے لنکس

زینب قتل کیس: ملزم کے مبینہ اکاؤنٹس کی تحقیقات جے آئی ٹی کے سپرد


زینب کے قتل کا ملزم عمران علی، فائل فوٹو
زینب کے قتل کا ملزم عمران علی، فائل فوٹو

اضافہ کیا گیا ہے جن میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک لیبارٹری اور اسٹیٹ بینک کےایک عہدے دار شامل ہوں گے

پاکستان میں صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں ساڑھے چھ سالہ زینب اور دیگر بچیوں سے جنسی زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم عمران علی کے بینک اکاؤنٹس کی تحقیقات جوائنٹ انوسٹی گیشن کے سپرد کی گئیں ہیں۔

زینب قتل کیس کے لیے بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے ارکان میں دو افسران کا اضافہ کیا گیا ہے جن میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب فرانزک لیبارٹری اور اسٹیٹ بینک کےایک عہدے دار شامل ہوں گے جو ملزم عمران کے پاکستان میں اور بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کی تفتیش کریں گے۔

عمران علی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے لیے جی ٹی آئی کے عہدے دار
عمران علی کے اکاؤنٹس کی جانچ پڑتال کے لیے جی ٹی آئی کے عہدے دار

ملزم عمران کے بینک اکاؤنٹس سے متعلق بنائی جانے والی جے آئی ٹی کے ممبران کا نوٹی فیکیشن ہوم ڈپارٹمنٹ نے جاری کر دیا ہے، جسے بعد ازاں وزیراعلٰی پنجاب نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا ہے۔

اسٹنٹ ہوم سیکرٹری پنجاب نے غیر رسمی گفتگو میں وائس آف امریکہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا میں ملزم عمران کے متعدد بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات میڈیا میں آنے پر وزیراعلٰی پنجاب نے اس کا نوٹس لیا اور جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا۔

ملزم عمران کے بارے میں ایک نجی پاکستانی ٹی وی چینل پر کہا گیا تھا کہ وہ غیر ملکی گروہوں کے لیے کام کرتا ہے اور اس کے درجنوں بینک اکاؤنٹس ہیں۔

زینب قتل کیس کے لیے آر پی او ملتان کی سربراہی میں11 جنوری کو جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم بنائی گئی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کا زینب قتل کیس کا سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم
لاہور ہائی کورٹ کا زینب قتل کیس کا سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم

لاہور ہائی کورٹ نے بھی زینب قتل کیس سے متعلق ماتحت عدالت کو ایک نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ اس کیس کی روزانہ کی بنیاد پر سماعت کرنے اور سات دن میں کیس کا فیصلہ سنانے کا حکم دیا ہے۔

XS
SM
MD
LG