ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے پاکستان کا دورہ کیا، جو کہ پاکستان میں ایک نئی حکومت کے قیام کے بعد کسی ملک کے وزیر خارجہ کا پاکستان کا یہ پہلا دورہ تھا۔
دورے کے دوران انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سمیت دوسرے سینئر عہدیداروں سے ملاقاتیں کیں۔
'وائس آف امریکہ' کے پروگرام 'جہاں رنگ' میں دو ممتاز تجزیہ کاروں 'ایف سی کالج' لاہور کے ڈاکٹر فاروق حسنات اور ایران میں مقیم تجزیہ کار ڈاکٹر راشد نقوی سے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے حوالے سے گفتگو کی۔
دونوں کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک نئی حکومت کے قیام کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان زیادہ گہرے تعلقات کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ دونوں نے ایران۔پاکستان گیس پائپ لائن کے التوا میں پڑے ہوئے منصوبے کے احیا اور نئے اتحاد معرض وجود میں آنے کے امکانات کے بارے میں اظہار خیال کیا۔
ڈاکٹر راشد نقوی نے کہا کہ (آڈیو رپورٹ سنئیے):