رسائی کے لنکس

افغان مصالحتی عمل کے لئے سازگار ماحول ضروری ہے: تجزیہ کار


فائل
فائل

پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں تجزیہ کاروں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں ماحول کو مصالحتی عمل کے لئے سازگار بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ حکومت اور طالبان برابر کی سطح پر آکر بات چیت کریں اور کوئی فریق دوسرے پر اپنی برتری ثابت کرنے کی کوشش نہ کرے

افغانستان میں قیامِ امن کے لئے چار ملکی گروپ کے چوتھے اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق، افغان حکومت اور طالبان کے درمیان براہ راست مذاکرات مارچ کے پہلے ہفتے میں متوقع ہیں۔

وائس آف امریکہ کے پروگرام ’جہاں رنگ‘ میں تجزیہ کاروں نے اس بات پر زور دیا کہ افغانستان میں ماحول کو مصالحتی عمل کے لئے سازگار بنانے کی ضرورت ہے، تاکہ حکومت اور طالبان برابر کی سطح پر آکر بات چیت کریں اور کوئی فریق دوسرے پر اپنی برتری ثابت کرنے کی کوشش نہ کرے۔

تجزیہ کاروں نے فوجی سفارتکاری کی کوششوں کو سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی قیادت میں فوجی سفارتکاری کی کوششیں بار آور ثابت ہوئیں، جب انہوں نے افغانستان کی حکومت کے ساتھ ساتھ افغان فوجی قیادت اور افغان انٹیلی جنس کو بھی اعتماد میں لیا اور طالبان کو بھی قائل کرنے کی کوشش کی۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اب امید کی جا سکتی ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہو اور خطے میں استحکام پیدا ہو سکے۔

تفصیل کے لیے منسلک وڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

Jahan Rang Feb 23 2016 Pak Afghan Peace Talks
please wait

No media source currently available

0:00 0:10:46 0:00

XS
SM
MD
LG