رسائی کے لنکس

اردن: حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں، درجنوں زخمی


اردن: حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں، درجنوں زخمی
اردن: حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں جھڑپیں، درجنوں زخمی

اردن میں کٹر اسلام پسندوں اور شاہ عبداللہ کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں میں درجنوں افراد کے زخمی ہوگئے ہیں۔

حریف گروہوں کے درمیان یہ جھڑپیں جمعے کے روز شمالی قصبے زرقا میں ہوئیں۔ عینی شاہدوں کا کہناہے کہ جھڑپیں شاہ عبداللہ کے حامیوں کی جانب سے سلفی عقیدے کے کئی سو مسلمان کا مظاہرہ روکنے کے بعد شروع ہوئیں۔مظاہرین سیاسی اصلاحات کا مطالبہ کررہے تھے۔

فرانسیسی خبررساں اداے اے ایف پی نے کہاہے کہ مظاہرین پر پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے گولے پھینکے کے دوران چھ پولیس اہل کار وں پر چاقوؤں کے وار ہوئے اور کئی دوسرے زخمی ہوگئے۔

مظاہرین سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کے لیے اردن میں کئی ہفتوں سے شاہراہوں پر جلوس نکال رہے ہیں۔ یہ مظاہرے بالعموم جمعے کے روز کیے جاتے ہیں۔

کئی مظاہرین پارلیمنٹ کی تحلیل اور وزیر اعظم معروف البخت کی برطرفی کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔

XS
SM
MD
LG