رسائی کے لنکس

اکشے کمارا ور سوناکشی سنہا کی نئی فلم ” جوکر“ فلاپ ہوگئی


فلم ” جوکر“
فلم ” جوکر“

”جوکر “ فلم کی ایک خاص اور منفرد بات یہ ہے کہ یہ صرف ایک گھنٹہ 45 منٹ کے دورانئے پر مشتمل ہے، جب کہ ہندی فلمیں عام طور پر تقریباً تین گھنٹے پر مشتمل ہوتی ہیں۔

اکشے کمارا ور سوناکشی سنہا کی نئی فلم ” جوکر“ فلاپ ہوگئی۔ اگرچہ فلم پچھلے جمعہ کو ہی ریلیز ہوئی ہے لیکن بھارتی رجحان یہ ہے کہ جوفلم اچھی اوپننگ نہ دے اور پہلا ہی ویک اینڈ ٹکٹ کھڑکی پر فلم بینوں کا رش اکھٹا نہ کرسکے ، ٹریڈ سے وابستہ ماہرین اسے’فلاپ‘ قرار دے دیتے ہیں۔ ”جوکر “ کو بھی اسی صورتحال کا سامنا ہے ۔ماہرین کا خیال ہے کہ فلم شاید ایک ہفتے بھی مشکل سے ہی چل سکے۔

ایک بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈو ایشین نیوز( آئی اے این ایس) کے مطابق جوکر“کی ریلیز سے پہلے اس کی پبلسٹی مہم بڑے زور و شور سے چلائی گئی تھی لیکن فلم پہلے ویک اینڈ پرپورے بھارت میں صرف 15 کروڑ کا بزنس ہی کرپائی ۔

اس فلم کے ڈائریکٹر ہیں فرح خان کے شوہر سریش کندر جنہوں نے اس سے قبل سن 2006ء میں فلم ”جان من“ ڈائریکٹ کی تھی جس نے اوسط بزنس کیا تھا۔

جوکر“ کی پروڈیوسر خود فرح خان ہیں لیکن فرح خان بھی تمام کوششوں کے باوجود اپنی فلم کے لئے باکس آفس پر بھیڑ اکھٹی نہ کرسکیں حالانکہ ان کی بطور ہیروئن فلم ”شیرین فرہاد کی تو نکل پڑی“ گزشتہ ہفتے ہی ریلیز ہوئی ہے اور اب تک باکس آفس پر دھوم مچا ررہی ہے۔

جوکر “ فلم کی ایک خاص اور منفرد بات یہ ہے کہ یہ صرف ایک گھنٹہ 45 منٹ کے دورانئے پر مشتمل ہے ، جب کہ ہندی فلمیں عمومی طور پر تقریباًتین گھنٹے پر مشتمل ہوتی ہیں۔

جوکر“ کی کہانی طویل عرصے تک بیرون ملک رہ کر بھارت واپس آبسنے والوں کی کہانی ے ۔ فلم مزاحیہ اور فیملی مووی ہے جس میں سائنس فکشن کی بھی آمیزیش ہے۔ فلم میں ایک آئٹم سانگ بھی رکھا گیا ہے۔ بقول فرح خان اس آئٹم سانگ کی شاعری بھارت میں نہیں تو پاکستان میں کسی حدتک قابل اعتراض سمجھی جاسکتی ہے۔
XS
SM
MD
LG