رسائی کے لنکس

جانسن بے بی پاؤڈر سے کینسر کا خطرہ؟


جانسن اینڈ جانسن کی کچھ پراڈکٹس، فائل فوٹو
جانسن اینڈ جانسن کی کچھ پراڈکٹس، فائل فوٹو

رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق 2006 سے عالمی ادارہ صحت کے ایک ذیلی ادارے نے ٹیلکم پاؤڈر اور بے بی پاؤڈر کے بارے میں قرار دے دیا کہ ان سے کینسر پیدا ہو سکتا ہے۔

50 کی دہائی میں کچھ تحقیقات سے یہ پتا چلا تھا کہ جانسن بے بی پاؤڈر اور ٹیلکم پاؤڈر سانس کے ذریعے جسم کے اندر جانے سے صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔

جس کے بعد 70 کے عشرے سے جانسن بے بی پاؤڈر کا استعمال بڑی عمر کے افراد میں بڑھ گیا کیونکہ ڈاکٹروں نے خبردار کیا تھا یہ پاؤڈر سانس ساتھ بچوں کے پھپھٹروں میں داخل ہو کر انہیں نقصان پہنچا سکتا ہے۔

حالیہ عرصے میں کئی خواتین نے عدالتوں میں شکایات درج کرائی ہیں کہ انہیں جانسن اینڈ جانس کی پراڈکٹس کے مسلسل استعمال سے رحم کا کینسر اور دوسری بیماریاں لاحق ہوئی جس پر کمپنی انہیں ہرجانہ ادا کرے۔

کئی ریسرچز سے یہ معلوم ہوا ہے کہ جانسن کے کچھ پراڈکٹس کے استعمال سے کینسر لاحق ہونے خدشہ موجود ہے۔ کیونکہ ان پراڈکٹس میں ایسبسٹاس کا عنصر پایا جاتا ہے جو کینسر کے خطرے میں اضافہ کرتا ہے۔

دسمبر میں رائٹرز کی ایک رپورٹ کے مطابق جانسن اینڈ جانسن کو اس بات کا عشروں سے علم تھا کہ ان کے ٹیلکم بے بی پاؤڈر اور شاور ٹو شاور پراڈکٹس میں کینسر کا سبب بننے والا عنصر ایسبسٹاس موجود ہے مگر کمپنی اس بارے میں اپنے صارفین کو آگاہ کرنے میں ناکام رہی۔

جانسن اینڈ جانسن نے رائٹرز کی اس رپورٹ کو غلط قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

پچھلے سال امریکہ میں سینٹ لوئیس میں جانسن اینڈ جانسن کو عدالت نے 4 ارب 70 کروڑ ڈالر کا جرمانہ کیا۔

جانسن اینڈ جانسن کے خلاف عدالت جانے والے 22 شکایت کنندگان میں کرسٹل کم بھی شامل تھیں۔ کم کا کہنا ہے کہ وہ اس کمپین کا بے بی پاؤڈر اور شاور ٹو شاور کی پراڈکٹس نوعمری سے استعمال کر رہی تھیں۔ 2014 میں ان کے رحم کا سرطان کی تشخیص جس کا علاج کرایا گیا، لیکن اب وہ دوبارہ سے نمودار ہو گیا ہے۔

جانسن اینڈ جانسن عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کر رہا ہے۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کو ایک ای میل کے ذریعے اپنے جواب میں جانسن اینڈ جانسن کا کہنا تھا کہ ان کا پراڈکٹ جانسن بے بی پاؤڈر محفوظ ہے اور اس میں ایسبسٹاس استعمال نہیں کیا جاتا۔

جانسن اینڈ جانسن نے پچھلے سال تقریباً 82 ارب ڈالر کی اپنی منصوعات فروخت کیں تھیں جن میں بےبی پاؤڈر کا حصہ محض ایک فی صد تھا۔

XS
SM
MD
LG