کراچی —
کہتے ہیں پیسے کی قدر کوئی ان سے پوچھے جو غربت کی چکی میں پس رہا ہے۔ مگر کوئی اُن کا پرسانِ حال نہیں ہوتا۔
مگر، پاکستان کے صوبہٴپنجاب کے ضلع جہلم میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا، جہاں دو خواتین کے درمیان ایک تنازع کے نتیجے میں 18 لاکھ روپے کی رقم کو جلا کر راکھ کر دیا گیا۔
تنازعات میں، قتل کی وارداتیں ہو جاتی ہیں یا پھر خاندانی رابطے منقطع ہوجاتے ہیں۔ مگر، پولیس کے مطابق، جہلم کی دو خواتین نے جو انوکھا کام کیا، وہ یہ ہے کہ، جہلم ہی کے ایک بینک سے رقم نکلوائی، اور بینک سے باہر سڑک پر رکھ کر آگ لگا دی۔
یہی نہیں۔
جب کسی شہری نے یہ ماجرہ دیکھ کر ان دونوں خواتین کو روکنے کی کوشش کرنی چاہی، تو اُن خواتین نے اُس پر پستول تان لی!۔ وہ بضد تھیں کہ انھیں ایسا کرنے سے نہ روکاجائے۔
انگریزی اخبار 'دی نیوز' کے مطابق، بینک مینجر کا کہنا ہے کہ بینک سے رقم نکلوانے والی دونوں خواتین آپس میں بہنیں ہیں اور بینک کی پرانی گاہک ہیں۔
پولیس کے مطابق، اِن دونوں خواتین نے کسی تنازع کے باعث لاکھوں کی رقم جلائی ہے۔