رسائی کے لنکس

ٹیسٹ میچ کے ایک اوور میں 35 رنز، بھارتی کپتان نے ریکارڈ بنا ڈالا


انگلینڈ اور بھارت کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔ بھارتی کپتان جسپریت بمرا نے انگلش بالر اسٹوئٹ براڈ کے ایک اوور میں 35 رنز بنا کر عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

ایج باسٹن میں کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پہلی اننگز کا آخری اوور بھارتی اور انگلش کھلاڑی دونوں کے لیے یادگار بن گیا۔

بھارتی کپتان جسپریت بمرا نے ایک اوور میں 35 رنز اسکور کیے جس میں ایک نو بال اور پانچ وائیڈ کے رنز بھی شامل تھے۔

بمرا نے انگلش بالر براڈ کی پہلی گیند پر چوکا لگایا جس کے بعد اگلی گیند وائٹ ہوکر باؤنڈری لائن کو چھو گئی اس طرح پانچ رنز مزید اسکور ہوئے۔

براڈ نے اوور کی تیسری گیند نو بال کرائی جس پر جسپریت بمرا نے چھکا دے مارا۔

اس کے بعد اگلی تین گیندوں پر بمرا نے لگاتار تین چوکے مارے۔

اوور کی آخری دو گیندوں میں سے پانچویں گیند پر بمرا نے ایک اور چھکا دے مارا جب کہ آخری گیند پر ایک رنز اسکور کیا۔

اس طرح اسٹوئٹ براڈ نے ٹیسٹ میچ کے ایک اوور میں 35 رنز دے کر سب سے زیادہ رنز دینے کا ریکارڈ بنا لیا۔

اس سے قبل ٹیسٹ میچ میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز ویسٹ انڈیز کے مایہ ناز کھلاڑی برائن لارا کے پاس تھا جنہوں نے سن 2013 میں جنوبی افریقی بالر رابن پیٹرسن کے خلاف 28 رنز اسکور کیے تھے۔

ان کے علاوہ آسٹریلوی کھلاڑی جارج بیلی اور جنوبی افریقی کھلاڑی کیشو مہاراج بھی ایک اوور میں 28 رنز اسکور کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG