رسائی کے لنکس

جنگ عظیم دوم میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے 65 برس


جنگ عظیم دوم میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے 65 برس
جنگ عظیم دوم میں جاپان کے ہتھیار ڈالنے کے 65 برس

جاپان کی جانب سے جنگ عظیم دوم میں ہتھیار ڈالنے کے 65 برس مکمل ہونے پر اتوار کے روز ملک میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے اور اس موقع پر وزیر اعظم ناؤتو کان نے اس جنگ کی وجہ سے ہوئے نقصانات پر معذرت کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعظم ناؤتو کان اور شہنشاہ آکی ہیتو، جن کے والد ہیرو ہیتو نے ہتھیار ڈالنے کا اعلان کیا تھا، نے دارالحکومت ٹوکیو کے نیپون بودوکان ہال میں منعقدہ ایک یادگاری تقریب میں حصہ لیا، جس میں انھوں نے عہد کیا کہ آئندہ جاپان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

نہ وزیر اعظم ناؤتو کان اور نہ ہی ان کی کابینہ کے کسی رکن نے متنازع یاسوکونی مزار پر حاضری دی جو کہ جنگ میں مارے گئے 25 لاکھ افراد کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے۔ یہ مزار جنگ عظیم دوم کے 14 جنگی مجرموں کی بھی یاد دلاتا ہے۔

تاہم حزب اختلاف کی جماعت لبرل ڈیموکریٹس کے ارکان بشمول سابق وزیر اعظم سِن زو آبے اور حزب اختلاف کے رہنما ساداکازو تانی گاکی نے ہزاروں سابق فوجیوں، سیاسی رہنماؤں اور جنگ میں ہلاک ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ یاسوکونی مزار پر ہوئی تقریب میں حصہ لیا۔

XS
SM
MD
LG