رسائی کے لنکس

شمالی جاپان میں طاقتور زلزلہ


شمالی جاپان میں طاقتور زلزلہ
شمالی جاپان میں طاقتور زلزلہ

جاپان کے سرکاری میڈیا ’این ایچ کے‘ کا کہنا ہے کہ دارالحکومت کے قریب واقع اِباراگی نامی علاقہ اتوار کو طاقتور زلزلے کے باعث لرز اُٹھا، تاہم جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی اور نا ہی سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا۔

مقامی وقت کے مطابق صبح 10:23 پر آنے والے زلزلے کے جھٹکے ٹوکیو میں بھی محسوس کیے گئے۔

مقامی محکمہ ارضیات کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جب کہ امریکی جیولاجیکل سروے کے مطابق 5.2 تھی۔

XS
SM
MD
LG