رسائی کے لنکس

ہیروشیما پر ایٹم بم گرائے جانے کی 69 ویں برسی


اس دن کی مناسبت سے جاپان کے جنوبی شہر پیس پارک میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

جاپانی شہر ہیروشیما پر دوسری عالمی جنگ کے دوران ایٹم بم گرائے جانے کے بدھ کو 69 برس مکمل ہو گئے ہیں۔

جاپانی وزیراعظم شنزو ابی نے اس موقع پر عزم ظاہر کیا کہ وہ دنیا کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے لیے کوشاں رہیں گے۔

اس دن کی مناسبت سے جاپان کے جنوبی شہر پیس پارک میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ جاپان دنیا میں واحد ملک ہے جو ایٹمی ہتھیاروں کا نشانہ بنا۔

انہوں نے کہا کہ "میں اس بات کا عہد کرتا ہوں کہ دنیا سے جوہری ہتھیاروں کے مکمل خاتمے اور دائمی امن کے لیے کوشاں رہوں گا تاکہ اس طرح کی ایٹمی بربریت دوبارہ نہ دہرائی جائے جبکہ ہم غیر جوہری ہتھیاروں کے اصولوں کے پابند رہیں گے"۔

مقامی وقت کے مطابق صبح کے وقت آٹھ بج کر دس منٹ پر تقریباً 45,000 افراد نے ایک منٹ کے لیے خاموشی اختیار کی۔ آج سے 69 سال پہلے اسی وقت امریکی فضائیہ کے بمبار طیارے بی -29 نے ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا جس سے 140,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

ہیروشیما پر اٹیم بم گرائے جانے کے تین دن بعد ناگاساکی پر بھی ایٹمی بم گرایا گیا تھا جس میں 70,000 افراد ہلاک ہوئے۔

امریکہ کا کہنا تھا کی دوسری عالمی جنگ کے جلد خاتمے کے لیے اس وقت جاپان پر یہ حملے کرنا ضروری تھے۔ ناگاساکی پر ایٹم بم گرائے جانے کے چھ دن بعد جاپان نے ہتھیار پھینک دیے تھے۔

XS
SM
MD
LG