رسائی کے لنکس

جاپان کی جانب سے بھارتی جوہری ہتھیاروں پہ تشویش کا اظہار


جاپانی وزیرِ خارجہ کٹسویا اوکاڈا
جاپانی وزیرِ خارجہ کٹسویا اوکاڈا

جاپانی وزیرِ خارجہ کٹسویا اوکاڈا نے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ بھارت کے دوران ہندوستان کی جانب سے نیوکلیئر ہتھیاروں کی تیاری پہ پائے جانے والے جاپان کے خدشات کا کھل کر اظہار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

جاپانی وزیرِ خارجہ ہفتے کے روز بھارت پہنچیں گے جہاں وہ جاپان کی جانب سے ہندوستان کو سویلین مقاصد کے لیے نیوکلیئر پاور ٹیکنالوجی کی برآمدگی کے حوالے سے زیرِ غور معاہدے پہ بات چیت کے علاوہ دونوں ملکوں کے درمیان فری ٹرید کے معاہدے پر بھی تبادلہء خیال کرینگے۔

واضح رہے کہ بھارت نے تاحال جوہری توانائی کے پھیلائو کے سدِّباب کے عالمی معاہدہ این۔ پی۔ ٹی۔ پہ دستخط نہیں کیے ہیں ۔ جس کے باعث جاپان کے شہروں ہیروشیما اور ناگا ساکی پہ دوسری جنگِ عظیم کے دوران کیے جانے والے امریکی ایٹمی حملے میں بچ جانے والے افراد اور مقتولوں کے لواحقین بھارت کو جاپان کی جانب سے جوہری توانائی کی فراہمی کی سخت مخالفت کر رہے ہیں۔

جاپانی وزیرِ خارجہ ہندوستان کے دورے کے بعد پیر کو تھائی لینڈ پہنچیں گے جہاں ان کے مطابق وہ تھائی حکام سے اپنی بات چیت میں اس سال کے آغاز میں بنکاک میں ہونے والے پرتشدد مظاہروں کے دوران ایک جاپانی نیوز کیمرہ مین کی ہلاکت کی تحقیقات کا مطالبہ کریں گے۔

XS
SM
MD
LG