رسائی کے لنکس

ڈاکٹر مالک کی نامزدگی اتحادی جماعتوں کا فیصلہ ہے: اختر مینگل


سردار اختر مینگل
سردار اختر مینگل

بی این پی کے سربراہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے وہ اور اُن کی پارٹی تو قطعی تیار ہیں، مگر دیکھنا یہ ہوگا کہ جیتنے والی پارٹیوں کو کسی خفیہ ہاتھ کی حمایت تو حاصل نہیں تھی؟

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ، اختر مینگل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عبد المالک کو وزیر اعلیٰ بنانے کا فیصلہ اتحادی جماعتوں کا ہے جس میں مسلم لیگ ن، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی شامل ہیں۔

اتوار کے روز ’وائس آف امریکہ‘ سے گفتگو کرتے ہوئے، اُنھوں نے بتایا کہ اِس فیصلے کے سلسلے میں اُن سے کوئی صلاح و مشورہ نہیں کیا گیا۔ البتہ، فیصلے کے بعد میاں نواز شریف کی جانب سے اُنھیں آگاہ کیا گیا ہے۔

اُن کے بقول، کئی حلقوں میں ہماری پارٹی کے امیدواروں کو دھاندلی کے ذریعے جیتنے نہیں دیا گیا۔

اِس لیے، اُن کی پارٹی یہ فیصلہ کرنے کے عمل سے گزر رہی ہے آیا وہ حکومت میں رہے گی، اپوزیشن میں رہے گی یا اسمبلیوں کی اپنی نشستوں سے مستعفی ہوجائے گی۔


ایک سوال کے جواب میں اُنھوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے وہ اور اُن کی پارٹی تو قطعی تیار ہیں، مگر دیکھنا یہ ہوگا کہ جیتنے والی پارٹیوں کی کسی خفیہ ہاتھ کی حمایت تو حاصل نہیں تھی۔ اگر ایسا ہے تو پھر صوبے میں حالات کے بہتری کی طرف جانے کے امکانات کم ہی نظر آتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اُنھوں نے میاں نواز شریف سے اپنی گفتگو میں واضح کردیا تھا کہ اگر اُن مقتدر قوتوں کی، جنھوں نے بلوچستان کے حالات کو اِس نہج پر پہنچایا ہے، نئی حکومت کو آشیرواد حاصل ہے، تو وہ قوتیں نئی صوبائی حکومت کو اِن مسائل کے حل کی اجازت نہیں دیں گی۔

تفصیلی انٹرویو سننے کے لیے آڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:


بی این پی سربراہ، اختر مینگل سے گفتگو
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:27 0:00
XS
SM
MD
LG