رسائی کے لنکس

امریکہ: آئی آر ایس کمشنر کو کمپیوٹر نظام سے متعلق سوالات کا سامنا


کمشنر جان کوسکینن
کمشنر جان کوسکینن

چوروں نے آئی آر ایس کی ویب سائٹ سے 104,000 ٹیکس دہندگان کی ذاتی معلومات چوری کر لی تھیں۔

حکومتی اداروں نے امریکہ میں وفاقی ٹیکس وصول کرنے والے ادارے ’انٹرنل ریونیو سروس‘ (آئی آر ایس) کو اس کے کمپیوٹر نظام میں کمزوریوں کے بارے میں کئی سال قبل آگاہ کیا تھا۔ گزشتہ ہفتے آئی آر ایس نے اعلان کیا تھا کہ اس سال کے اوائل میں ہیکرز نے آئی آر ایس کی ویب سائٹ کے ذریعے ہزاروں ٹیکس دہندگان کی معلومات چوری کر لی۔

آئی آر ایس کے کمشنر جان کوسکینن کو اس سوال کے جواب کے لیے منگل کو کانگریس میں طلب کیا گیا ہے کہ انہوں نے ان کمزوریوں کو دور کیوں نہیں کیا۔

گزشتہ برس اکتوبر میں ایجنسی کے انسپکٹر جنرل نے کہا تھا کہ ٹیکس دہندگان اور ملازمین کی معلومات کو محفوظ بنانا آئی آر ایس کے لیے سب سے بڑا انتظامی چیلنج ہے۔ اس سال مارچ میں حکومت کے دفترِ احتساب نے ایک رپورٹ جاری کی تھی جس میں آئی آر ایس کی کمپیوٹر سکیورٹی میں کئی کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

چوروں نے آئی آر ایس کی ویب سائٹ سے 104,000 ٹیکس دہندگان کی ذاتی معلومات چوری کر لی تھیں۔ حکام کا خیال ہے کہ یہ چوری ٹیکس کی واپسی کے جعلی دعوؤں کی ایک سکیم کا حصہ تھی۔

آئی آر ایس نے اپنے کمپیوٹر نظام کو اپ گریڈ نہ کرنے کی وجہ بجٹ میں کمی بتائی ہے۔

XS
SM
MD
LG