رسائی کے لنکس

عراق: خود کش بم دھماکا، دو افراد ہلاک



عراق کے مغربی صوبے انبار کے ایک پولیس اسٹیشن کے قریب ایک خود کش بمبار نے ایک ٹرک کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے۔

یہ حملہ بدھ کے روز فلوجہ کے شمال میں ایک قصبے صقلاویہ میں ہوا۔

منگل کے روز عراقی سیکورٹی فورسز نے بغداد میں مختلف مقامات سے دھماکا خیز مواد اپنے قبضے میں لیا تھا اور 25 افراد کو گرفتار کیا تھا۔ بغداد کے ایک فوجی ترجمان، میجر جنرل قاسم الموسوی نے کہا تھا کہ عراقی فورسزنے 400 کلو گرام کا دھماکہ خیز مواد اور دھماکہ کرنے والے 60 آلات ضبط کئے تھے۔
عہدے داروں نے یہ کارروائی ایک شہری سے ملنے والی خفیہ اطلاع ملنے کے بعد کیا تھا۔

عہدے داروں نے منگل کی صبح سیکورٹی کے ضابطے سخت کر دیے اور ٹریفک پر سختی کر دی جس کے نتیجے میں پورے بغداد میں آمدو رفت معطل ہو کر رہ گئی۔

عراق مارچ میں ملک گیر پارلیمانی انتخابات کی تیاری کر رہا ہے اور عہدے داروں نے خبر دار کیا ہے کہ جوں جوں انتخابات قریب آئیں گے ووٹنگ میں خلل اندازی کی کوشش کرنے والے شورش پسند حملوں کی کوشش کر سکتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG