رسائی کے لنکس

عراق: بم دھماکوں میں 19 ہلاک


فائل فوٹو
فائل فوٹو

عراق کے جنوبی شہر بصرہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم ازکم 19 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے۔

حکام اور محکمہ صحت کے عہدیداروں کا کہنا ہے کہ جمعرات کو شہر کے مرکزی بازار میں موٹر سائیکلوں پر نصب دو بم ایک ساتھ دھماکے سے پھٹ گئے اور جب عراقی فوج اور پولیس کے حکام جائے وقوع پر پہنچے تو اسی دوران تیسرا دھماکا ہوا۔

ہلاک و زخمی ہونے والوں میں فوج اور پولیس کے اہلکار بھی شامل ہیں۔ فوری طور پر کسی نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

حالیہ برسوں میں تشدد کے واقعات میں نسبتاً کمی دیکھنے میں آئی لیکن اس طرح کے حملے اب بھی ایک معمول ہیں۔ گزشتہ ماہ اطلاعات کے مطابق عراق میں 250 سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

XS
SM
MD
LG