عراق میں ایک انتخابی دفتر پر ہونے والے حملے میں کم ازکم 20 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
حکام نے بتایا کہ بعقوبہ میں ہفتہ کو شدت پسندوں نے ایک انتخابی دفتر پر دستی بم پھینکے جس کے بعد ایک خودکش حملہ آور نے اپنے جسم سے بندھے بارودی مواد میں دھماکا کردیا۔ اس واقعے میں 50 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
اس انتخابی دفتر میں رواں ماہ ہونے والے انتخابات کے ایک امیدوار کے حامی اجلاس میں مصروف تھے۔
تاحال کسی فرد یا تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
ملک میں تشدد خصوصاً فرقہ وارانہ تشدد کی لہر میں حالیہ مہینوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ عراق میں پارلیمانی انتخابات 20 اپریل کو منعقد ہورہے ہیں۔