بدھ کے روز جنوبی عراق میں تین امریکی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد امریکی اہلکاروں کے لیے دو سالوں کے دوران جون ہلاکت خیز مہینہ رہا ہے۔
جمعرات کو امریکی افواج کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ان ہلاکتوں کی تصدیق کے علاوہ دیگر تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
اس ماہ 15امریکی فوجی عراق میں ہلاک ہوچکے ہیں جو کہ مئی 2009ء کے بعد سے ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔اتوارکو بھی امریکی افواج نے بتایا تھا کہ اس کے دو فوجی شمالی افغانستان میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک ہوگئے۔
عراق میں اب بھی تقریباً پچاس ہزار امریکی فوجی موجود ہیں لیکن واشنگٹن اور بغداد کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کے تحت یہ تمام فوجی 2011 کے آخر تک عراق سے چلے جائیں گے۔
مقبول ترین
1