رسائی کے لنکس

عراق: 16 فضائی حملے، داعش کے اسلحے کا ذخیرہ تباہ


فائل
فائل

مربوط مشترکہ ٹاسک فورس نے پیر کے روز ایک بیان میں بتایا ہے کہ عراقی حملوں کے نتیجے میں مخمور، موصل، رمادی، سنجار اور تل افار کے آس پاس دولت اسلامیہ کی گاڑیاں، عمارتیں، سرنگوں کا نظام، بنکر اور ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ ہوا

امریکی فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی اور اتحادی افواج نے اتوار کے دِن عراقی شہروں میں داعش کے شدت پسندوں کے نو ٹھکانوں کو نشانہ بناتے ہوئے، 16 فضائی حملے کیے۔

عراقی حملوں کے نتیجے میں مخمور، موصل، رمادی، سنجار اور تل افار کے آس پاس دولت اسلامیہ کی گاڑیاں، عمارتیں، سرنگوں کا نظام، بنکر اور ہتھیاروں کا ذخیرہ تباہ ہوا۔ یہ بات پیر کے روز مربوط مشترکہ ٹاسک فورس نے ایک بیان میں بتائی ہے۔

بیان میں بتایا گیا ہے کہ اتحادی افواج نے شام کے کوبانی اور ہساکہ شہروں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے، جن میں دو موٹر سائیکل، سرنگوں کا نظام، لڑاکا ٹھکانے اور مواصلاتی ٹاور تباہ ہوا۔

XS
SM
MD
LG