رسائی کے لنکس

ایران میں قید باقی امریکی ہائیکروں کی رہائی کی کوششیں


امریکی وزیرِخارجہ ہلری کلنٹن نےکہا ہےکہ امریکہ ایران میں قید باقی دوامریکی ہائیکروں کی رہائی کےحصول کا پُرعزم ارادہ رکھتا ہے۔

جمعےکو واشنگٹن میں اپنے خطاب میں وزیرِٕ خارجہ نے کہا کہ امریکی عہدے دار اُن ملکوں سے رابطے میں ہیں جنھوں نے ہائیکروں شان بوئر اور جوش فتل کی رہائی کے لیے امریکی کوششوں کی حمایت کی تھی۔

ہلری کلنٹن نے ہائیکروں کی ساتھی32سالہ سارا شوراڈ کی رہائی میں اس سے قبل اِسی ہفتے سرگرم کردار ادا کرنے پر عمان اور سوٹزرلینڈ کے عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا ۔ شوراڈ کو منگل کے روز پانچ لاکھ ڈالر کے عوض رہا کیا گیا۔ وہ اِس وقت عمان میں ہیں جہاں وہ ایران کے ایون نامی قیدخانے سے رہائی کے بعدپہنچیں ہیں۔

جمعے کو دیے گئے انٹرویو میں عمان کے وزیرامورِ خارجہ نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ شوراڈ کی ضمانت پر رہائی کے پیسے کس نے ادا کیے۔

وزیر، یوسف بن الوائی بن عبد اللہ نے ایسو سی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ اُنھیں اِس بات کا علم نہیں ہے کہ ایران باقی دو ہائیکروں کو رہا کرنے کا ارادہ رکھتا ہے یا نہیں، لیکن اُن کا ملک ایران اور امریکہ کے مابین مصالحتی کردار ادا کرنے پر تیار ہے۔

XS
SM
MD
LG