رسائی کے لنکس

صدر روحانی کو سعودی پیغامات موصول ہوئے ہیں: ایران


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران کی حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے صدر حسن روحانی کو مختلف عالمی رہنماؤں کے ذریعے پیغامات بھجوائے ہیں۔

ایران کے حکومتی ترجمان نے یہ دعویٰ پیر کو ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب سعودی عرب اور ایران کے تعلقات کشیدہ ہیں۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو کے دوران کا تھا کہ اگر دنیا ایران کو روکنے کے لیے متحد نہ ہوئی تو تیل کی قیمتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ ایران کے ساتھ فوجی نہیں سیاسی حل چاہتے ہیں۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق ایرانی حکومت کے ترجمان علی ربیعی کا کہنا تھا کہ ایرانی صدر حسن روحانی کو سعودی عرب کے پیغامات موصول ہوئے ہیں جو کچھ ملکوں کے رہنماؤں کے ذریعے بھجوائے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر سعودی عرب اپنا رویّہ واقعی تبدیل کرنا چاہتا ہے تو ایران اس کا خیر مقدم کرے گا۔

البتہ ترجمان کی جانب سے پیغامات کی مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی میں سعودی آئل فیلڈز پر حملوں کے بعد مزید اضافہ ہوا ہے۔ سعودی عرب ان حملوں کا ذمہ دار ایران کو قرار دیتا ہے جس کی ایران کی جانب سے تردید کی جاتی رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG