رسائی کے لنکس

ایرانی بینکوں کے سوئفٹ رابطے کاٹنے کا فیصلہ


مالیاتی ادائیگیوں کی الیکٹرانک ترسیل سے متعلق دنیا کی سب سے بڑی کمپنی نے کہاہے کہ وہ یورپی یونین کی جانب سے بلیک لسٹ کیے گئے ایرانی بینکوں کا رابطہ کاٹ رہا ہے۔ اس تازہ ترین مغربی کارروائی کا مقصد اپنے جوہری پروگرام کو سرمایہ فراہم کرنے کی تہران کی صلاحیت کم کرناہے۔

بلیجم میں قائم سوسائٹی آف ورلڈ وائیڈ انٹر بینک فنانشنل ٹیلی کمیونیکشن یا سوئفٹ نے کہاہے کہ وہ یورپی یونین کے حکم پر عمل کرتے ہوئے اپنے ترسیلی نظام سے ہفتے کی سہ پہر ایرانی مالیاتی اداروں کارابطہ منقطع کردے گا۔

جمعرات کو یورپیئن کونسل نے ، جو یورپی یونین ممالک کی ایک نمائندگی کرتی ہے، ایران کی جوہری سرگرمیوں سے منسلک اثاثوں اور وسائل پر مزید سختی کا فیصلہ کیاتھا۔

سوئفٹ ایک محفوظ نیٹ ورک ہے جسے دنیا بھر میں تقریباً سبھی بینک مالیات کے لین دین سے متعلق پیغامات بھیجتے ہیں۔ اس بین الاقوامی نظام سے رابطہ ٹوٹنے کے بعد تہران کے اہم بینک بیرونی دنیا کے ساتھ کاروبار کی صلاحیت کھوبیٹھیں گے۔

XS
SM
MD
LG