رسائی کے لنکس

امریکی اثر سے پاک مشرق وسطیٰ جنم لے رہاہے: صدر احمدی نژاد


امریکی اثر سے پاک مشرق وسطیٰ جنم لے رہاہے: صدر احمدی نژاد
امریکی اثر سے پاک مشرق وسطیٰ جنم لے رہاہے: صدر احمدی نژاد

ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کہاہے کہ وہ ایک نیا مشرق وسطیٰ جنم لیتا ہوا دیکھ رہے ہیں جو امریکہ، اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے اثرسے پاک ہوگا۔

ایرانی سرکاری میڈیا نے صدر کے حوالے سے کہاہے کہ ایران اور خطے کے دیگرممالک بقول ان کے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی کالونیاں بنانے اور اپنے زیر اثر رکھنے کے منصوبوں سے اتفاق نہیں کرتے۔

صدر احمدی نژاد نے اپنے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز جنوب مشرقی ایرانی صبوبے سیستان بلوچستان کے ایک دورے کے دوران کیا۔ انہوں نے اس ماہ کے شروع میں امریکی صدر براک اوباما کی انتظامیہ پر مشرق وسطیٰ کے امور میں مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے نکتہ چینی کی تھی۔

بدھ کے روز اپنے تقریر میں مسٹر احمدی نژاد نے اسرائیل کے خلاف حسب سابق سخت الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ ایران کبھی بھی فلسطینیوں کی سرزمین پر قائم ہونے والی اسرائیلی حکومت کو تسلیم نہیں کرےگا۔

ایرانی راہنما متعدد بار اسرائیل کو ختم کرنے کی اپیل کرچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG