رسائی کے لنکس

جی سیون ممالک کے سربراہان کا ورچوئل اجلاس، ایران کے حملے کی مذمت

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جی سیون ممالک کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اجلاس میں ایران کے اسرائیل پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

11:57 14.4.2024

پاکستان کو مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تشویش ہے: دفترِ خارجہ کا بیان

ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملے کے بعد پاکستان نے مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو پاکستانی دفترِ خارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے پہلے ہی خبردار کیا تھا کہ شام میں ایرانی قونصل خانے پر حملے سے خطے میں پہلے سے جاری کشیدگی میں مزید اضافہ ہو گا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتِ حال عالمی سفارت کاری کی ناکامی کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ ان سنگین مضمرات کو بھی واضح کرتا ہے جہاں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل بین الاقوامی امن اور سلامتی کو برقرار رکھنے کی اپنی ذمے داریاں پوری کرنے سے قاصر ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اب صورتِ حال کو مستحکم کرنے اور امن کی بحالی کی اشد ضرورت ہے۔ ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ انتہائی تحمل سے کام لیں اور کشیدگی کو کم کرنے کی طرف بڑھیں۔

23:09 14.4.2024

ایران کا اسرائیل پر حملہ۔ تصاویر دیکھیے

22:03 14.4.2024

جو بائیڈن کا جی سیون کے ورچوئل اجلاس سے خطاب

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے جی سیون ممالک کے ورچوئل اجلاس سے خطاب کیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اجلاس میں ایران کے اسرائیل پر حملے کی مذمت کی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ جی سیون ممالک نے اسرائیل کی سیکیورٹی کی یقین دہانی کا اعادہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ جی سیون میں امریکہ، کینیڈا، جاپان، برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی اور یورپی یونین شامل ہیں۔

21:43 14.4.2024

امریکہ کا اسرائیل کی ایران کے خلاف کسی جوابی کارروائی میں حصہ نہ لینے کا اعلان

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے وزیرِ اعظم بن یامین نیتن یاہو سے گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی کی کسی بھی جوابی کارروائی میں امریکہ حصہ نہیں لے گا۔

امریکی نشریاتی اداروں ‘سی این این’ اور ‘وال اسٹریٹ جنرل’ کی رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو میں امریکی صدر نے تجویز دی کہ مزید ردِ عمل غیر ضروری ہے۔

امریکہ کے اعلیٰ ترین حکام نے اپنے اسرائیلی ہم منصبوں کو بھی آگاہ کر دیا ہے کہ امریکہ، ایران کے خلاف جارحانہ ردِ عمل میں حصہ نہیں لے گا۔

علاوہ ازیں وائٹ ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کے ترجمان جان کربی کا امریکی نشریاتی ادارے ‘اے بی سی’ سے گفتگو میں کہنا تھا کہ امریکہ اپنے دفاع میں اسرائیل کی مدد جاری رکھے گا۔

جان کربی کے بقول امریکہ ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا۔

21:20 14.4.2024

ایران: برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے سفیروں کی طلبی

ایران نے اسرائیل پر حملے کے بعد مبینہ ’غیر ذمہ دارانہ مؤقف‘ پر تہران میں جرمنی، فرانس اور برطانیہ کے سفیروں کو طلب کیا۔

خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق یورپی ممالک نے ایران کے حملں کی مذمت کی تھی۔

ایران کی وزارتِ خارجہ کے مغربی یورپ کے لیے ڈائریکٹر نے تینوں یورپی ممالک پر دوہرے معیار کا بھی الزام لگایا۔

ایران کے سرکاری بیان کے مطابق اس کی اسرائیل میں فوجی اڈوں پر کی گئی کارروائی اقوامِ متحدہ کے چارٹر کے مطابق دفاع کے لیے کی گئی۔ اسرائیل نے شام میں ایران کے سفارت خانے پر حملہ کیا تھا جس کے جواب میں کارروائی کی گئی۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG