ایران کی اعلی ترین فورس پاسدارانِ انقلاب نے اتوار کو جاری کردہ ایک بیاں میں کہا کہ اس نے ایرانی سر زمین سے اسرائیل کی طرف میزائل اور ڈرون داغے ہیں۔ یہ حملہ ایرانی حکام کے مطابق شام میں ایران کے سفارت خانے پر اسرائیلی کے حملے کا بدلہ ہے۔ یکم اپریل کو دمشق میں اسرائیلی حملے میں متعدد ایرانی فوجی کمانڈر ہلاک ہوئے تھے۔ اسرائیل کے مطابق اس نے ایران کے اکثر و بیشتر ڈرون اور میزائل اسرائیلی حدود میں داخل ہونے سے قبل تباہ کر دیے۔ ایران نے لگ بھگ 300 ڈرون اور میزائل اسرائیل پر داغے۔
ایران کا اسرائیل پر ڈرون اور میزائلوں سے حملہ

1
ایران کی طرف سے داغے گئے ڈرون اور میزائل اسرائیل نے اپنے اتحادی ممالک کے تعاون سے فضا میں ہی تباہ کیے۔

2
اسرائیل کے مطابق صرف ایک فی صد ایرانی میزائل اور ڈرون اس کے دفاعی نظام سے بچ سکے۔ ایک ایسے ہی میزائل کی باقیات اسرائیلی سر زمین پر موجود ہیں۔ حکام کے مطابق اس میزائل سے ایک سات سالہ بچی زخمی ہوئی ہے۔

3
ایران کے حملوں کے سبب اسرائیل کے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ایرانی حملوں کے بعد ملک کے اہم شہر یروشلم کی سڑکیں ویران ہیں۔

4
ایرانی حملوں کے بعد اسرائیلی بحری جہازوں نے بحیرہ روم میں گشت بڑھا دیا ہے۔